Sep ۱۳, ۲۰۱۹ ۰۹:۵۹ Asia/Tehran
  • ٹرمپ کی امیگریشن پالیسی کے خلاف احتجاج

ٹرمپ کی امیگریشن پالیسی کے خلاف بڑے پیمانے پر احتجاجی مظاہرے ہوئے۔

اسپوتنک کی رپورٹ کے مطابق امریکہ کے صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی امیگریشن پالیسی کے خلاف جمعرات کو ہزاروں لوگوں نے امریکی امیگریشن اور کسٹم انفوسمنٹ ( آئی سی ای ) ہیڈکوارٹر کے سامنے مظاہرہ کیا۔

امریکہ کے مختلف علاقوں سے لوگ جمعرات کو یہاں جمع ہوئے اور پرامن طریقے سے ریلی نکالی۔مظاہرین ہسپانوی زبان میں نعرے بازی کر رہے تھے۔مظاہرین امریکی حکومت سے تارکین وطن کو حراست میں لینے کی کارروائی کو بند کرنے کا مطالبہ کر رہے تھے۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ تارکین وطن نے کوئی جرم نہیں کیا ہے۔ وہ لوگ پناہ لے رہے ہیں۔

ٹیگس