Nov ۱۶, ۲۰۱۹ ۱۱:۲۹ Asia/Tehran
  • سری لنکا میں مسلم ووٹروں کی بسوں پر فائرنگ

سری لنکا کے شمال مغربی علاقے میں صدارتی انتخاب میں ووٹ دینے کےلیے جانے والے مسلم ووٹروں کی 100 سے زائد بسوں پر مسلح افراد نے اندھادھند فائرنگ کردی۔

مہر خبررساں ایجنسی  کا کہنا ہے کہ سری لنکن پولیس کے مطابق یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب سری لنکا کے ساحلی قصبے پوتالام میں رہنے والے اقلیتی مسلم ووٹرز 100 سو سے زائد بسوں میں بیٹھ کر ایک قافلے کی صورت میں ضلع منار کی طرف جارہے تھے، جہاں انہیں ووٹ ڈالنے تھے۔ شاہراہ پر مسلح افراد نے ٹائر جلا کر راستہ بند کیا ہوا تھا۔ جب بسوں کا قافلہ اس جگہ کے قریب پہنچا تو مسلح افراد نے اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی جس سے دو بسوں کو نقصان پہنچا۔ اس حملے میں اب تک کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔

واضح رہے کہ سری لنکا میں نئے صدر کے انتخاب کےلیے آج سے ووٹنگ شروع ہوچکی ہے، جس میں صدر میتھری پالاسری کی جگہ سنبھالنے کےلیے حزبِ اقتدار سے سجیتھ پریماداسا اور حزبِ اختلاف سے گوٹابایا راجاپاکسا میں مقابلہ ہے۔

 

ٹیگس