Jan ۰۷, ۲۰۲۰ ۱۹:۵۳ Asia/Tehran
  • روسی صدر کا دورہ دمشق ، صدر بشار اسد سے ملاقات

روس کے صدر پوتین نے دمشق میں شام کے صدر بشار اسد سے ملاقات میں کہا ہے شام کے اقتدار اور اس کی ارضی سالمیت کے تحفط کے لئے بہت ہی بلند قدم اٹھائے گئے ہیں

روس کے صدر ولادیمیرپوتن منگل کو اچانک دمشق پہنچے اور صدر بشار اسد سے ملاقات کی ۔ انہوں نے اس ملاقات میں کہا کہ ہم اس وقت شام میں حالات کے معمول پر آنے کا مشاہدہ کرسکتے ہیں -

شام کے صدر بشار اسد نے بھی دہشت گردی کے خلاف جنگ میں شام کی حکومت اور عوام کی حمایت کرنے پر روس کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ملک کی تازہ ترین صورتحال سے روسی صدر کو آگاہ کیا -

اس ملاقات کے دوران شام میں روسی فوج کی کمان کے سربراہ نے جنگی صورتحال کے بارے میں رپورٹ شام اور روس کے صدور کو پیش کی - روس کے صدر نے شام کے بعض علاقوں کا بھی دورہ کیا -

 

ٹیگس