Jan ۱۴, ۲۰۲۰ ۱۱:۳۵ Asia/Tehran
  • چین ایران کے خلاف امریکی پابندیوں کا مخالف

چینی حکومت نے ایک بار پھر ایران سے متعلق امریکہ کی یکطرفہ پابندیوں کی مخالفت کرتے ہوئے انھیں بین الاقوامی قوانین کے خلاف قرار دے دیا۔

چینی دفترخارجہ کے ترجمان جینگ شوانگ نے کہا ہے کہ ہمارا موقف واضح ہے ہم یکطرفہ پابندیوں کے مخالف ہیں اور ہمارا یقین ہے کہ پابندیوں کے ناپسندیدہ استعمال سے کوئی مسئلہ حل نہیں ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی تعلقات میں اقوام متحدہ کے چارٹر کے مقاصد اور اصولوں کا احترام اور اختلافات کو پر امن اور مناسب طریقے سے حل کیا جانا چاہئے.

انہوں نے جوہری معاہدے سے متعلق تمام فریقین سے مطالبہ کیا کہ اس معاہدے میں واپس آجائیں اور مشرق وسطی میں تناؤ کی کمی اور امن و استحکام کے قیام کے لیے ٹھوس اقدامات اٹھائیں۔

چینی اداروں کے خلاف عائد امریکی پابندیوں کے بارے میں انہوں نے کہا چین اور ایران طویل عرصے سے بین الاقوامی قانون کے دائرہ کار میں مختلف شعبوں میں باہمی تعاون کر رہے ہیں۔

ٹیگس