Jan ۱۹, ۲۰۲۰ ۱۳:۴۱ Asia/Tehran

امریکہ کی دسیوں لاکھ خواتین ملک کے قریب ۱۸۰ شہروں میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف سڑکوں پر نکل آئیں۔ ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ملکی پیمانے پر امریکی خواتین کا یہ چوتھا بڑا مظاہرہ ہے۔

ٹرمپ کے عہدہ صدارت سنبھالنے کے بعد سے اب تک امریکی معاشرے کے مختلف طبقے ان کی پالیسیوں کے خلاف مظاہرہ کر کے اپنا احتجاج ریکارڈ کرا چکے ہیں۔

ٹرمپ کے، خلافِ ادب بیانات، حرکتیں اور انکی غیر مناسب پالیسیاں سبب بنی ہیں کہ بہت سے امریکی شہری انہیں عہدہ صدارت کے لائق نہیں سمجھتے۔

حال ہی میں ہونے والا ایک سروے امریکی خواتین کے درمیان انکی مقبولیت میں شدید کمی کی نشان دہی کرتا ہے۔

ٹیگس