Feb ۲۰, ۲۰۲۰ ۱۸:۳۱ Asia/Tehran
  • جرمنی میں فائرنگ  میں ملوث ایک ملزم گرفتار

جرمن پولیس نے ملک کے مغربی علاقے میں فائرنگ میں ملوث ایک شخص کو گرفتار کر لیا ہے.

مغربی جرمنی کے شہر فرینکفرٹ کے مشرق میں بیس کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہاناؤ علاقے میں فائرنگ کے دو واقعات کے ذمہ دار ایک شخص کو گرفتار کرنے کے لئے بڑے پیمانے پر کارروائی شروع کی ہے۔ 
جرمنی پولیس نے اعلان کیا تھا کہ فائرنگ کے دو واقعات میں آٹھ افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ 
ان واقعات میں پانچ افراد زخمی بھی ہوئے ہیوں جن کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔
فائرنگ کے دونوں واقعات بدھ کی رات دو عربی قہوہ خانوں میں یکے بعد دیگرے پیش آئے ہیں ۔
مقامی ذرائع ابلاغ نے اس حملے میں دائیں بازو کے انتہاپسندوں کا ہاتھ ہونے کا امکان ظاہر کیا ہے۔