Mar ۲۳, ۲۰۲۰ ۲۲:۴۳ Asia/Tehran
  • ہمارے پاس بم تو ہے لیکن ماسک نہیں ہے: امریکی میڈیا

امریکا کے ایک میڈیا نے کہا ہے کہ ملک کی حکومت نے دوسرے ممالک پر حملہ کرنے کے لئے خود کو مختلف قسموں کے بموں سے لیس کر رکھا ہے لیکن اس کے پاس عوام کی حفاظت کے لئے ماسک نہیں ہیں۔

امریکا کی تجزیاتی ویب سائٹ کامن ڈریمزCommon Dreams  اپنے تجزیے میں لکھتی ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کی انتظامیہ ایران کو جنگ کے لئے بھڑکانے، سیاستی کھیل اور انتخاباتی سروے کے نتائج میں اتنا مشغول ہوگئی ہے کہ ان کو کورونا وائرس کے پھیلاؤ کی خبر ہی نہیں ہوئی۔ ویب سائٹ لکھتی ہے کہ ان کے پاس اس خطرناک وائرس سے مقابلے کے لئے بہت زیادہ وقت تھا۔

امریکا کی مذکورہ ویب سائٹ لکھتی ہے کہ حالات ایسے ہوگئے کہ ٹرمپ اس وبا سے ایک سیاسی مسئلے کی طرح مقابلہ کرنے لگے،کبھی وہ اس کو قبول کرنے کو تیار ہی نہیں ہیں اور کبھی یہ دکھانے کی کوشش کر رہے ہیں کہ ٹھوس فیصلہ کر رہے ہیں اور اس طرح کورونا کے بارے میں امریکی حکومت کا فیصلہ کئی ہفتوں تاخیر کا شکار ہو جاتا ہے۔  

امریکا کی یہ ویب سائٹ مزید لکھتی ہے کہ امریکا میں یہ حالات پیدا ہوگئے ہیں کہ وائرس سے مقابلے میں فرنٹ لائن پر سرگرم نرسیں، اپنے اسٹرال سے اپنے ہاتھ اور منہ ڈھکنے پر مجبور ہیں کیونکہ ان کے پاس کافی مقدار میں ماسک نہیں ہیں جبکہ امریکا کے پاس 5 سو پاونڈ، 1000 پاونڈ کے بم، فضائی بم اور افغانستان، پاکستان، عراق، یمن، سومالیہ، مغربی افریقہ اور دیگر ٹارگٹس کے لئے مختلف قسم کے بم اور گولیاں موجود ہیں۔

ٹیگس