Jan ۰۴, ۲۰۲۶ ۱۸:۳۵ Asia/Tehran

صہیونی تجزیہ کار کے مطابق اسرائیل، متحدہ عرب امارات اور امریکہ اس خطے کو بحیرہ احمر اور افریقہ میں اسٹریٹجک اہداف کے لئے اہم سمجھتے ہیں۔

سحرنیوز/عالم اسلام: تفصیلات کے مطابق صہیونی تجزیہ کار ایال زیسر نے انکشاف کیا ہے کہ صہیونی حکومت صومالی لینڈ کے معاملے میں متحدہ عرب امارات کے ساتھ تعاون کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ابوظہبی اس خطے میں اپنے اثر و رسوخ کو بڑھانے کے لئے تیار ہے اور اس مقصد کے لئے بھاری مالی وسائل خرچ کرنے پر آمادگی رکھتا ہے۔

ایال زیسر نے کہا کہ امریکہ بھی اس علاقے میں ایک نیا فوجی اڈا قائم کرنے کا خواہاں ہے تاکہ افریقہ میں ایران، یمن اور چین کے بڑھتے ہوئے کردار کا مقابلہ کیا جاسکے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ صہیونی معاشرے کی اکثریت صومالی لینڈ کے نام اور محل وقوع سے واقف نہیں، تاہم اس کے باوجود یہ خطہ صہیونی حکومت کے لئے غیر معمولی اسٹریٹجک اہمیت رکھتا ہے، کیونکہ یہ بحیرہ احمر کے دہانے پر واقع ہے۔

ہمیں فالو کریں: 

Follow us: FacebookXinstagram, tiktok  whatsapp channel

واضح رہے کہ صہیونی حکومت نے بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے صومالی لینڈ کے علیحدگی پسند دھڑے کو تسلیم کرنے کا اقدام کیا ہے، جبکہ یہ علاقہ عالمی سطح پر کسی بھی ملک کی جانب سے باضابطہ طور پر تسلیم شدہ نہیں ہے۔

ٹیگس