Jan ۰۵, ۲۰۲۶ ۱۶:۱۵ Asia/Tehran
  • خان یونس میں صیہونی فوج کے حملوں میں 3 فلسطینی شہید

فلسطین کے میڈیکل ذرائع نے اعلان کیا ہے کہ جنوبی خان یونس میں صیہونی فوج کے فضائی حملوں اور گولہ باری کے نتیجے میں تین فلسطینی شہید ہوگئے ہیں۔

سحرنیوز/عالم اسلام: صیہونی حکومت کی فوج نے جنوبی خان یونس پر گولہ باری کی ہے۔ اس گولہ باری کے نتیجے میں تین فلسطینی شہید ہوگئے۔

مقامی ذرائع کے مطابق صیہونی حکومت کے جنگی طیاروں نے رفح اور خان یونس کے مشرق میں تقریباً دس فضائی حملے کیے۔

 

وسطی غزہ پٹی میں فلسطینی امدادی ذرائع نے البریج کیمپ کے مشرق میں متعدد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع دی ہے۔ اس کے ساتھ ہی غزہ شہر کے شمال مشرق میں صیہونی فوج نے التفاح علاقے میں مکانات اور شہری تنصیبات کو تباہ کرنے کا سلسلہ جاری رکھا اور صیہونی فوج کے ڈرون طیاروں نے شہر کے مشرق میں متعدد مکانات پر دھماکہ کرنے والے بم بھی گرائے۔

ہمیں فالو کریں: 

Follow us: FacebookXinstagram, tiktok  whatsapp channel

مشرقی غزہ میں الزیتون اور الشجاعیہ علاقوں میں بھی صیہونی فوج نے توپ خانوں سے گولہ باری اور فائرنگ کی۔

 

ٹیگس