Mar ۲۶, ۲۰۲۰ ۰۷:۲۳ Asia/Tehran
  • امریکہ میں کورونا سے 60 ہزار افراد متاثر

دنیا کے دوسرے ممالک کی نسبت اٹلی،اسپین اور امریکہ میں کورونا تیزی سے پھیل رہا ہے۔

فارس خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق امریکہ میں کورونا وائرس کے معاملے ہر روز بڑھتے ہی جا رہے ہیں اور اب تک اس وبا سے امریکہ میں 819 افراد کی موت ہوچکی ہے۔

جان ہاپکنس یونیورسٹی کے سائنس اور انجینئرنگ سینٹر (سی ایس ایس ای) کے مطابق امریکہ میں اب تک کورونا انفیکشن کے 60653 معاملوں کی تصدیق ہوچکی ہے۔ امریکہ کے نیویارک شہر میں اس انفیکشن سے سب سے زیادہ اموات ہوچکی ہیں جس کے بعد کنگس کاؤنٹ میں اس بیماری کا اثر دیکھنے کو ملا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ برس دسمبر کے آخر میں چین کے ہوبئی صوبے سے کورونا وائرس کے معاملے شروع ہوئے تھے اور اب یہ وبا دنیا کے بیشتر ممالک میں پھیل چکی ہے۔

ٹیگس