Apr ۰۲, ۲۰۲۰ ۲۱:۴۴ Asia/Tehran
  • کورونا نے ایک اور مشہور سائنس داں چھین لیا

دنیا بھر میں اور خاص طور پر افریقہ میں خطرناک اور جان لیوا بیماری ايچ آئی وی اور ایڈز کو ختم کرنے میں اہم کردار ادا کرنے والی جنوبی افریقہ کی سائنس ڈان گپتا رام جی کا بھی کورونا وائرس جیسی علامت ظاہر ہونے کے بعد انتقال ہو گیا۔

گپتا رام جی نے خاص طور پر افریقہ میں ايچ آئی وی اور ایڈز کو ختم کرنے کے لئے اہم کردار ادا کیا اور ساتھ ہی انہوں نے بر صغیر میں ايچ آئی وی میں مبتلا خواتین کی سماجی زندگی بہتر بنانے کے لئے بھی تعاون کیا ہے۔

گپتا رام جی کو ایچ آئی وی پر قابو پانے کے لئے منصوبہ تیار کرنے والے ماہرین میں شمار کیا جاتا تھا اور انہیں ان کی خدمات کے عوض امریکا سے لے کر برطانیہ کی یونیورسٹیوں اور تعلیمی اداروں نے اعزازی ڈگریوں سے نوازا  تھا۔

کورونا وائرس جیسی علامت نظر آنے کے بعد اچانک مشہور سائنس داں کی موت پر اقوام متحدہ کے ایڈز سے متعلق ادارے نے شدید غم کا اظہار کیا ہے۔

ٹیگس