ہندوستان: پارلیمنٹ میں اپوزیشن کے احتجاج کے درمیان منریگا اسکیم کا نام بدلنے والا بِل منظور ہوگیا
ہندوستانی پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں میں آج شدید ہنگامہ آرائی اور اپوزیشن کے احتجاج کے درمیان ایوان زیریں لوک سبھا میں منریگا اسکیم کا نام بدلنے والا بِل "وی بی جی رام جی" منظور ہوگیا۔
سحرنیوز/ہندوستان: ہندوستانی میڈیا کے مطابق شدید ہنگامہ آرائی اور اپوزیشن کے احتجاج کے درمیان لوک سبھا میں منریگا اسکیم کا نام بدلنے والا ’وی بی جی رام جی یعنی وکست بھارت گارنٹی فار روزگار اینڈ آجیویکا مشن گرامین) نامی بِل کی منظوری کے بعد اسے پارلیمنٹ کے ایوان بالا راجیہ سبھا میں بھی منظور کر لیا گیا۔
لوک سبھا میں بِل پر طویل بحث کے بعد ووٹنگ ہوئی تاہم راجیہ سبھا میں اس بِل پر پینتالیس منٹ کی مختصر بحث کے بعد صوتی ووٹ سے بِل کو منظوری مل گئی۔ لوک سبھا میں اپوزیشن ارکان نے حکومت پر مہاتما گاندھی کے نام کو جان بوجھ کر ہٹانے کا الزام لگایا۔
ہمیں فالو کریں:
Followus: Facebook, X, instagram, tiktok whatsapp channel
حکومت کا کہنا ہے کہ ’وی بی جی رام جی‘ بِل کے ذریعے دیہی روزگار کے نظام کو زیادہ مؤثر، شفاف اور نتائج پر مبنی بنایا جائے گا جبکہ اپوزیشن کا الزام ہے کہ نام کی تبدیلی کے ساتھ ساتھ اسکیم کی روح اورحقوقی نوعیت کو کمزور کیا جا رہا ہے۔
واضح رہے کہ لوک سبھا میں بِل کی منظوری سے قبل بِل کے خلاف اپوزیشن جماعتوں نے پارلیمنٹ ہاؤس میں مارچ بھی نکالا۔ احتجاج میں شامل رہنماؤں نے سوال اٹھایا کہ آخر حکومت کو مہاتما گاندھی کے نام سے کیا اعتراض ہے۔