Apr ۰۶, ۲۰۲۰ ۱۱:۳۸ Asia/Tehran
  • دنیا کورونا کی لپیٹ میں

کورونا وائرس نے دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے، ہلاکتوں میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے۔

دنیا بھر میں کورونا سے ہلاک افراد کی تعداد 69 ہزار 456 ہوگئی،12 لاکھ سے زائد افراد متاثر ہیں جبکہ یورپ میں بڑے پیمانے پر تباہی پھیلی ہے۔

اٹلی کے بعد اسپین بھی مہلک وائرس کے سامنے بے بس ہو چکا ہے۔ اسپین میں مرنے والوں کی تعداد 12 ہزار کے قریب پہنچ گئی ہے۔ حکام نے لاک ڈاؤن میں 26 اپریل تک توسیع کر دی ہے۔ فرانس میں مزید ایک ہزار53 اموات ہوئی ہیں۔

برطانیہ میں ایک ہی روز میں سات سو آٹھ ریکارڈ اموات ہوئیں، جس کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 4 ہزار 313 ہو گئی ۔

بیلجئم میں 1 ہزار 283 ، نیدرزلینڈز میں 1ہزار651 اور جرمنی میں 1 ہزار444 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

اسرائیل میں کورونا وائرس کے کیس بڑھ کر 8430 ہو گئے ہیں اور اس سے یہاں مرنے والوں کی تعداد 49 تک پہنچ گئی ہے۔

مراکش میں کورونا وائرس کے ایک ہزار سے زائد کیسز کی تصدیق ہوئی ہے اور یہاں اس سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 70 تک پہنچ گئی ہے ۔

ادھر جنوبی سوڈان کی وزارت صحت نے ملک میں کورونا وائرس کے پہلے کیس کی تصدیق کی ہے۔ ایک 29 سالہ خاتون میں اس انفیکشن کی تصدیق ہوئی ہے جو 28 فروری کو ادیس ابابا کے راستے ہالینڈ سے لوٹی تھی۔

ٹیگس