Jul ۲۱, ۲۰۲۰ ۲۳:۱۸ Asia/Tehran
  • جنوبی کوریا کا پہلا فوجی مواصلاتی سیارہ خلا میں روانہ

اسپیس ایکس راکٹ نے منگل کے روز جنوبی کوریا کے پہلے فوجی مواصلاتی سیارہ کو لانچ کیا۔

عالمی میڈیا کی رپورٹوں کے مطابق آج منگل کے روز جنوبی کوریا کی دفاع کے حصول کے پروگرام کی انتظامیہ (ڈی اے پی اے) نے کہا کہ این ایس ایس -2 سیٹلائٹ امریکہ کے فلوریڈا کے کیپ کینویرال فوجی ہوائی اسٹیشن سے گذشتہ روز مقامی وقت کے مطابق شام 5.30 بجے چھوڑا گیا تھا۔

الجزیرہ کے مطابق اسپیس ایکس ایک پرائیویٹ راکٹ کمپنی ہے جس کے مالک ایلن ماسک ہیں۔ انہوں نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ سیٹلائٹ چھوڑے جانے کے 32 منٹ بعد وہ مدار میں نصب ہوگیا۔

ڈی اے پی اے نے کہا کہ اس لانچ کے ساتھ ہی جنوبی کوریا فوجی مواصلاتی سیٹلائٹ کی طاقت حاصل کرنے والا دنیا کا 10 واں ملک بن گیا۔

واضح رہے کہ اسے جنوبی کوریا کی جانب سے اپنے دیرینہ حریف اور ایٹمی ہتیھاروں سے لیس شمالی کوریا کے خلاف دفاعی تیاری کے طور پردیکھا جارہا ہے۔

 

دنیا بالخصوص عالم اسلام اور علاقے کی اہم خبروں کے لیے ہمارا واٹس ایپ گروپ جوائن کیجئے!

Whatsapp invitation link

6: https://chat.whatsapp.com/DZdWBKZsv7v06U6c7eoOne

 

ٹیگس