Jan ۲۶, ۲۰۲۶ ۱۵:۱۶ Asia/Tehran
  • امریکہ: برفانی طوفان کی تباہی، 10 افراد ہلاک، درجۂ حرارت منفی 49

امریکہ میں تباہ کن برفانی طوفان کے نتیجے میں 10 افراد ہلاک ہوگئے ہیں اور بعض علاقوں میں درجۂ حرارت منفی 49 تک پہنچ گیا۔

سحرنیوز/دنیا: میڈیا ذرائع کے مطابق امریکہ کے ایک بڑے حصے میں خطرناک برفانی طوفان نے وسیع تباہی مچائی ہے، 22 ریاستیں اس بھیانک اور تباہ کن برفانی طوفان کی زد میں ہیں جہاں نظامِ زندگی بُری طرح مفلوج ہوگیا ہے۔

 

خبروں کے مطابق امریکہ کے 10 لاکھ افراد بجلی سے محروم ہوگئے ہیں  جبکہ ملک کی 18 ریاستوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔ اطلاعات کے مطابق تیز ہواؤں اور شدید سردی کے باعث 16 ہزار سے زیادہ پروازیں منسوخ کرنی پڑی ہیں۔ نیویارک کے دیہی علاقوں میں درجۂ حرارت منفی 49 تک پہنچ جانے کی خبریں بھی موصول ہوئی ہیں۔

اس دوران نیویارک کے میئر نے شہریوں کو غیر ضروری سفر سے گریز اور گھروں میں رہنے کی ہدایات جاری کی ہیں جب کہ 9 ریاستوں میں نیشنل گارڈ اہلکاروں کو متحرک کردیا گیا ہے۔ حکام کے مطابق صورت حال پر کڑی نظر رکھی جا رہی ہے اور امدادی کارروائیاں  بھی جاری ہیں۔

ہمیں فالو کریں:  

Follow us: FacebookXinstagram, tiktok  whatsapp channel

دریں اثنا امریکہ کے محکمۂ موسمیات نے کہا ہے کہ برف بہت آہستہ آہستہ پگھلے گی اور جلدی کم نہیں ہوگی، جس سے امدادی سرگرمیوں میں نمایاں طور پر رکاوٹ پیدا ہوگی۔

 

ٹیگس