Jan ۲۶, ۲۰۲۶ ۱۶:۳۰ Asia/Tehran
  • لبنان پر صیہونی فوجیوں کی جارحیت کا سلسلہ جاری

اتوار کی رات اور پیر کی صبح صیہونی فوج نے جنوبی لبنان کے سرحدی علاقوں پر تین مرحلوں میں چودہ بار فضائی حملے کیے ۔

سحرنیوز/عالم اسلام:  موصولہ رپورٹ کے مطابق ان فضائی حملوں میں سے دس حملوں میں جارح صیہونی حکومت نے میدون اور الجبور کی بلندیوں کو نشانہ بنایا جبکہ دو حملے وادی برغزو کے علاقے اور دو جنوبی لبنان میں الریحان اور اللوویزہ کی بلندیوں کے درمیان واقع "کسارۃ العروش" پر کئے۔

ان حملوں میں ممکنہ جانی اور مالی نقصان کے بارے میں تفصیلات منظرعام پر نہیں آئی ہیں۔

گزشتہ رات اور آج پیر کی صبح ہونے والے یہ حملے لبنان کی جنوبی سرحدوں اور شمالی مقبوضہ فلسطینی علاقوں پر کشیدگی میں مسلسل اضافے کی نشاندہی کرتے ہیں۔

صیہونی حکومت کے فضائی حملوں میں جن علاقوں کو نشانہ بنایا گیا ہے وہ بنیادی طور پر پہاڑی اور دیہی علاقے ہیں جنہیں متعدد بار سرحدی جھڑپوں میں نشانہ بنایا جا چکا ہے۔

ہمیں فالو کریں:  

Follow us: FacebookXinstagram, tiktok  whatsapp channel

یہ حملے ایسے وقت میں ہو رہے ہیں جب صیہونی حکومت اس سے قبل متعدد بار طے شدہ جنگ بندی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے لبنان کے مختلف علاقوں کو نشانہ بنا چکی ہے۔

 

اس معاہدے کو ایک سال سے زیادہ کا عرصہ گزر چکا ہے جس کے تحت لبنان کے خلاف اسرائیل کی جنگ کو روکنا تھا۔ لیکن زمینی حقائق کی رو سے صیہونی حکومت بارہا خلاف ورزیاں انجام دینے کے ساتھ لبنان کی علاقائی سالمیت کو مسلسل نشانہ بنا رہی ہے ۔

جنوبی لبنان کے خلاف روزانہ کی جارحیت کے باوجود صیہونی حکومت، امریکہ کے ساتھ مل کر بیروت پر دباؤ ڈالنے کے ذریعے لبنان کی اسلامی مزاحمت کو غیر مسلح کرنے کے اپنے منصوبے کو آگے بڑھانے کی کوشش کر رہی ہے۔

 

ٹیگس