Sep ۰۸, ۲۰۲۰ ۰۵:۵۷ Asia/Tehran

امریکی ریاست اوریگن کے شہر پورٹ لینڈ میں پولیس کے تشدد اور نسل پرستی کے خلاف مسلسل احتجاج سو دن زیادہ وقت سے جاری ہیں اور سیکڑوں افراد ریلیاں نکال  رہے ہیں اور مارچ کر رہے ہیں۔

پورٹ لینڈ میں احتجاج پولیس کے ہاتھوں سیاہ فام جارج فلائیڈ کی ہلاکت کے بعد شروع ہوا تھا اور تاحال جاری ہے اور ختم ہونے کا امکان نظر نہیں آرہا ہے۔

رپورٹ کے مطابق مارچ کے دوران سڑکوں میں بوتلیں پھینکی گئیں اور پولیس کے ساتھ تصادم ہوا، سوشل میڈیا میں سامنے آنے والی ویڈیوز میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مظاہرین کو ہٹانے کے لیے آنسوگیس اور دیگر سامان جمع کیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا تھا کہ بغیر اجازت کے ہونے والے احتجاج کوروکا جارہا ہے، گرفتاریاں بھی عمل میں آئی ہیں لیکن تعداد واضح نہیں ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ مظاہرین کی بڑی تعداد شہر کے مرکزی پارک میں جمع ہوئی تھی جہاں تحفظ کے لیے لکڑی بھی رکھی ہوئی تھی۔

خیال رہے کہ رواں برس مئی میں مینی پولس میں جارج فلائیڈ کی ہلاکت کے بعد پورٹ لینڈ میں احتجاج شروع ہوا تھا۔

 

ٹیگس