نائیجیریا میں بم دھماکہ، بیس ہلاک
Sep ۲۳, ۲۰۱۵ ۲۱:۰۵ Asia/Tehran
-
نائیجیریا میں بم دھماکہ، بیس ہلاک
شمال مشرقی نائیجیریا میں واقع ایک علاقے کے بازار میں ہونے والے ایک بم دھماکے میں کم از کم بیس افراد ہلاک ہوگئے-
موصولہ رپورٹ کے مطابق شمال مشرقی نائیجیریا میں یہ بم دھماکہ ایک پرہجوم بازار میں ہوا جس میں اب تک کم از کم بیس افراد ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ ہلاک ہونے والوں کی تعداد میں مزید اضافہ ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے-ابھی تک کسی نے اس بم دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے تاہم کہا جاتا ہے کہ یہ بم دھماکہ، بوکو حرام دہشت گرد گروہ نے کیا ہے- یہ دہشت گرد گروہ، دو ہزار نو سے اب تک نائیجیریا کے دسیوں شہروں پر قبضہ اور تیرہ ہزار سے زائد افراد کو قتل کر چکا ہے-