دنیا میں سب سے زیادہ کمائی کرنے والے ایتھلیٹس
امریکی جریدے فوربز نے 2025 کی دنیا میں سب سے زیادہ کمائی کرنے والے ایتھلیٹس کی فہرست جاری کر دی ۔
سحرنیوز/کھیل:فوربز کے مطابق پرتگال کے اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے لگاتار تیسرے سال فوربز کی سب سے کمائی کرنے والے ایتھلیٹس کی فہرست میں پہلا نمبر حاصل کیا ہے۔
کاروباری میگزین کے مطابق رونالڈو، جو اپنے کیریئر کے دوران 5 بار اس فہرست میں سرفہرست رہ چکے ہیں، نے 2025 میں اپنی مجموعی آمدنی میں 15 ملین ڈالر کا اضافہ کیا ہے، جس کے بعد اب ان کی کل آمدنی275 ملین ڈالر ہو چکی ہے۔

40 سالہ رونالڈو نے دسمبر 2022 میں سعودی پرو لیگ کے کلب النصر میں شمولیت اختیار کی، جس کے بعد انہوں نے میدان سے باہر برانڈز، اشتہارات اور اسپانسرشپ کے ذریعے بڑی آمدنی حاصل کی۔
2025 کی سب سے کمائی کرنے والے ایتھلیٹس کی فہرست میں دوسرا نمبر امریکی باسکٹ بال کھلاڑی اسٹیفن کری کا ہے جن کی آمدنی 156 ملین ڈالر ہوگئی ہے۔
اس کے علاہ برطانوی باکسر ٹائسن فیوری 146 ملین ڈالر کمائی کے ساتھ تیسرے نمبر پر آگئے۔
رونالڈو کے حریف فٹبالر لیونل میسی اب پرتگالی اسٹار سے مزید پیچھے ہو گئے ہیں اور تیسرے سے پانچویں نمبر پر آ چکے ہیں۔
سب سے زیادہ کمائی کرنیوالے 10 کھلاڑی:
1: کرسٹیانو رونالڈو (فٹبالر) 275 ملین ڈالر
2: اسٹیفن کری (باسکٹ بال) 156 ملین ڈالر
3: ٹائسن فیوری (باکسنگ) 146 ملین ڈالر
4: ڈاک پریسکوٹ ( فٹبالر) 137 ملین ڈالر
5: لیونل میسی (فٹبالر)135 ملین ڈالر
6: لیبرون جیمز (باسکٹ بالر)133.8 ملین ڈالر
7: یوان سوٹو (بیس بال)114 ملین ڈالر
8:کریم بینزیما (فٹبالر)104 ملین ڈالر
9: شوہی اوہتانی (بیس بال)102.5 ملین ڈالر
10:کیون دیورنٹ (باسکٹ بال)101.4 ملین ڈالر