Sep ۲۲, ۲۰۱۵ ۰۹:۵۱ Asia/Tehran
  • بشار اسد کی شرکت کے بغیر بحران شام کا حل ناممکن: فرانسیسی وزیر خارجہ

فرانس کے وزیر خارجہ لوران فابیوس نے کہا ہے کہ بحران شام کی سفارتی راہ حل کا حصول صدر بشار اسد کی شرکت کے بغیر نا ممکن ہے-

لوران فابیوس نے منگل کو روزنامہ لوفیگارو سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اگر مذاکرات سے پہلے بشار اسد کی برطرفی کا مطالبہ کیا تو ہمیں کچھ حاصل ہونے والا نہیں ہے-
انہوں نے کہا کہ اسد حکومت کے ارکان کے ساتھ وسیع البنیاد قومی حکومت کی تشکیل سے بحران شام کا سفارتی حل نکل آئے گا- واضح رہے کہ شام میں مارچ دو ہزار گیارہ سے تکفیری دہشت گردانہ واقعات جاری ہیں اور فرانس بشار اسد کی حکومت کے مخالف دہشت گرد گروہوں کا ایک اصل حامی رہا ہے نیز اس نے ان گروہوں کی وسیع مالی اور اسلحہ جاتی مدد بھی کی ہے-
شام میں بدامنی شروع ہونے کے بعد سے اب تک تقریبا" ڈھائی لاکھ افراد مارے جا چکے ہیں- اقوام متحدہ کے اعداد و شمار کے مطابق شام میں ہونے والی بدامنی کے نتیجے میں شام کے اندر چھہتر لاکھ سے زیادہ افراد بے گھر ہوئے اور چالیس لاکھ سے زیادہ افراد اردن اور لبنان جیسے ہمسایہ ممالک میں پناہ لینے پر مجبور ہوئے ہیں-

ٹیگس