بحران شام کے حل کے لئے مغرب کو روس کے ساتھ مذاکرات کی ضرورت: اینجلا مرکل
Oct ۱۵, ۲۰۱۵ ۱۷:۴۴ Asia/Tehran
جرمنی کی چانسلر اینجلا مرکل نے اعتراف کیا ہے کہ مغرب کو بحران شام کے حل کے لئے روس کے ساتھ مذاکرات کی ضرورت ہے۔
فارس خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اینجلا مرکل نے جمعرات کو جرمن پارلیمنٹ میں کہا کہ بحران شام کے حل کے لئے روس اور اسی طرح علاقائی طاقتوں کے ساتھ مذاکرات کی ضرورت ہے۔ جرمن چانسلر اینجلا مرکل نے اپنے خطاب میں پناہ گزینوں کے بحران کے بارے میں کہا کہ اس بحران کے حل کے سلسلے میں انقرہ کا کردار اہم ہے۔واضح رہے کہ بریسلز میں جمعرات کو پناہ گزینوں کے بحران کے بارے میں یورپی یونین کے رہنماؤں کا اجلاس ہورہا ہے۔