Jul ۲۳, ۲۰۱۸ ۱۸:۲۷ Asia/Tehran
  • امریکی وزیرخارجہ کی کھلی دشمنی اور صدر روحانی کا خطاب

امریکہ کے وزیرخارجہ مائک پمپئو نے ایران مخالف موقف کے تناظر میں ایک بار پھر اسلامی جمہوریہ ایران کو پوری طرح مغرب مخالف قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ وائٹ ہاؤس دوسروں کے تعاون سے ایران کے تیل کی فروخت کو صفر تک پہنچانے کی کوشش کر رہا ہے۔

مائک پمپئو نے اتوار کو رونلڈ ریگن پرسیڈ نشیل لائبریری میں اسلامی جمہوریہ ایران کے معدودے چند مخالفین کے سامنے ایران میں گذشتہ برس ہونے والی بدامنی کے کچھ واقعات کی حمایت کرتے ہوئے تہران کی علاقائی پالیسی کو نشانہ بنایا- امریکہ کے وزیرخارجہ نے دعوی کیا کہ اگر ایران اپنا رویہ بدل دے تو امریکہ ایران سے مذاکرات کے لئے تیار ہے-

مائک پمپئو کی کھلی ایران دشمنی کوئی نئی چیز نہیں ہے اور اس طرح کے رویے پر وائٹ ہاؤس میں ٹرمپ کے پہنچنے کے بعد سے ہی عمل ہو رہا ہے- امریکہ کی موجودہ حکومت ایران کے ساتھ دشمنی اور خصومت میں سابقہ امریکی حکومتوں سے کوئی فرق نہیں رکھتی - ایران کے ساتھ امریکہ کی دشمنی انقلاب اسلامی کی کامیابی کے بعد سے ہی شروع  ہے اور آج یہ دشمنی انقلاب اسلامی کے چالیس سال بعد بھی اپنے عروج پر ہے آج کل قومی مفادات کے دفاع میں اسلامی جمہوریہ ایران کا بھرپور موقف دشمنوں کے لئے خوش آئند نہیں ہے اور اسی بنا پر امریکی حکام ہرٹریبیون سے ایران دشمنی کا مظاہرہ کرتے ہیں-

ایران کے خلاف سیاسی و اقتصادی دباؤ کے لئے ٹرمپ حکومت کی دھمکیوں کا ہمیشہ دو داخلی و بیرونی مقصد رہا ہے- داخلی مقصد، غلط یا مبالغہ آمیز اطلاعات کی بنیاد پر ایران میں بدامنی پیدا کرنا ہے - اور بیرونی مقصد بھی غلط اطلاعات کی بنیاد پرہی استوار  ہے اور وہ ایران کے خلاف عالمی اتفاق رائے پیدا کرنا ہے- یہ پالیسی رونلڈ ریگن پرسیڈ نشیل لائبریری میں امریکی وزیرخارجہ کے بیانات میں نمایاں تھی کہ جس میں انھوں نے دعوی کیا کہ ایران پوری طرح مغرب کا مخالف ہے- امریکہ یہ ظاہر کرنے کی کوشش کررہا ہے کہ اگر دنیا ایران کے ساتھ تعاون کرے گی تو اس کی بھاری قیمت چکانا پڑے گی اور ایران کے ساتھ ایٹمی سمجھوتہ پوری طرح اپنی خاصیت کھو دے گا- اگرچہ اس پالیسی پر ایٹمی سمجھوتے سے امریکہ کے نکلنے کے بعد سے ہی عمل شروع ہوگیا تھا لیکن اس سمجھوتے میں روس ، چین اور یورپی یونین کے ساتھ بامقصد تعاون کی غرض سے ایران کے باقی رہنے کی بنا پر یہ سازش ناکام ہوگئی- ایران کی اسی منطقی پالیسی سے ثابت ہو رہا ہے کہ تہران پوری طرح مغرب کا مخالف نہیں ہے اور سوائے چند منھ زور حکومتوں کے مغرب کے ساتھ تعمیری تعاون و اشتراک عمل جاری رکھے ہوئے ہے-

رہبر انقلاب اسلامی آیت العظمی خامنہ ای نے سنیچر کو وزارت خارجہ کے حکام اور عہدیداروں سے ملاقات میں فرمایا کہ یورپ سے مذاکرات کا سلسلہ بند نہ ہو لیکن ان کے انتظار میں بھی نہیں رہنا چاہئے بلکہ ملک کے اندر بہت سے ضروری کام انجام دینا چاہئے- 

ایران ، اپنے قومی مفادات کے تحفظ کے لئے منطقی راستوں پر گامزن ہے اور اپنی بہت سی داخلی صلاحیتوں سےعلاقائی و عالمی تعاون واشتراک عمل میں فعال اور موثر کردار ادا کرہا - ایران ، موثر علاقائی موجودگی اور قومی مفادات کے تحفظ کے ساتھ ہی علاقائی تعاون و استحکام کے لئے بھی کام کررہا ہے اور دہشتگردی کے خلاف جنگ میں بھی تعمیری کردار ادا کررہا ہے- اسلامی جمہوریہ ایران گوناں گوں اجزائے قدرت کے سبب ایک بااثر کردار کا حامل ہے اور امریکہ کی الزام تراشی اور دھمکیاں ایران کو ایسے مرحلے میں نہیں پہنچا پائیں گی کہ جو امریکی حکام سوچے بیٹھے ہیں- اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر کے اتوار کے دن کے بیانات ایران کی صلاحیتوں اور فیصلوں کے عکاس ہیں کہ جن سے حساس موقع پر مفادات کے حصول کے لئے استفادہ کیا جائے گا اور اس سے پتہ چلتا ہے کہ امریکہ کے بعض علاقائی اتحادیوں کی مانند ایران کے ہاتھ بندھے ہوئے نہیں ہیں-

ایران کے صدر نے اتوار کو بیرون ملک ایران کے نمائندہ دفاتر کے سربراہوں کے اجلاس میں کہا تھا کہ آج امریکہ سے بات کرنے کا مطلب  تسلیم ہونے اور قوم کا سسلسلہ ختم کرنے کے سوا کچھ نہیں ہے- مسٹر ٹرمپ ہم پوری تاریخ میں شریف اور علاقے کے آبی راستوں کے امن و سلامتی کے ضامن رہے ہیں ، شیر کی دم سے نہ کھیلو ، شرمندگی اٹھانا پڑے گی -

ٹیگس