پیٹ اور دماغ دونوں کو بھوک لگتی ہے! / کارٹون
Jul ۱۳, ۲۰۱۷ ۲۰:۵۶ Asia/Tehran
پیٹ اور دماغ دونوں غذا کے محتاج ہیں۔
انسان کو دیگر تمام حیوانات پر یہ فوقیت حاصل ہے کہ اسے اللہ نے دماغ جیسی نعمت سے نوازا ہے اور اسے سوچنے سمجھنے کی توانائی عطا کی ہے۔مگر اس توانائی کو پروان چڑھانے کے لئے بالکل ویسے ہی خوراک کی ضرورت ہوتی ہے جیسے انسانی جسم کو ہوا کرتی ہے۔ جس طرح ہم اپنی جسمانی نشو نما کے لئے اسکی بھوک کا خیال رکھتے ہیں،اسی طرح بلکہ اس سے کہیں زیادہ ضرورت ہے کہ ہم اپنی روح، اپنے دماغ اور اپنی سوچنے سمجھنے کی صلاحیت کو پروان چڑھانے کے لئے اسکی بھوک کا بھی خیال رکھیں اور اسکے لئے خوراک فراہم کرتے رہیں۔علم و آگاہی ہماری دماغی خوراک ہے!