یہ مالدار حاجیوں کا ٹینٹ ہے!
ٹینٹ جس میں بیٹھنے والے حاجی اپنے مالدار ہونے کا ثبوت دیتے ہیں!
حج غرور و تکبر کو ختم کرتا ہے، حج انسان میں موجود ہر قسم کے احساس برتری کو ختم کرتا ہے۔اسکا ایک فلسفہ یہی ہے کہ انسان اپنی حقیقت و حیثیت کو سمجھے اور یہ درک لے کہ وہ اللہ کا بندہ ہے اور اسے کسی پر کسی قسم کی کوئی فوقیت حاصل نہیں ہے۔ساتھ ہی یہ کہ وہ حج پر مشرف ہو کردنیا میں کروڑوں نادار اور غریب لوگوں کا درد سمجھنے کی کوشش کرے۔وہ لوگ جو زندگی کی ابتدائی سہولیات سے بھی محروم ہوتے ہیں۔حاجی یہ دیکھے کہ وہ حالت احرام جس میں وہ صرف چند روز گزارتا ہے، کروڑوں لوگ ساری زندگی اس سے ملتی جلتی حالت میں گزار دیتے ہیں۔جن کے پاس نہ پہننے کو کچھ ہوتا اور نہ دنیوی لذات کے دیگر وسائل۔مگر سعودی عرب میں بعض صاحب حیثیت اور مالدار حاجیوں کے لئے کچھ اعلیٰ قسم کے ٹینٹ تیار کئے جاتے ہیں جن میں بیٹھ کر حاجی میں عبودیت و بندگی اور ناداروں کے درد کا احساس بمشکل ہی پیدا ہو پاتا ہوگا۔