فلسطینی جوان شیخ جراح محلے کی حفاظت کے لئے پرعزم
فلسطینی جوانوں نے صیہونی حکومت کی نام نہاد عدلیہ کے فیصلے کو ناکام بنانے کے شيخ جراح محلے گرد انسانی زنجیر بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔
بتایا جاتا ہے کہ صیہونی حکومت کے سپریم کورٹ نے شیخ جراح محلے سے فلسطینوں کے جبری انخلا سے متعلق صیہونی کابینہ کے قانونی مشیروں کے ساتھ مشاورت کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
بتایا جاتا ہے کہ صیہونی حکومت کی نام نہاد عدلیہ کا فیصلہ سامنے آنے کے بعد فلسطینی جوانوں نے شیخ جراح محلے کے اطراف میں انسانی زنجیر کے ذریعے اس کی حفاظت کا عزم ظاہر کیا ہے۔
فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق السلوان اور الطور نامی کالونیوں میں صیہونی تارکین وطن اور غاصب صیہونی فوجیوں کے جارحانہ اقدامات کے خلاف مظاہروں اور احتجاج کا سلسلہ بدستور جاری ہے اور فلسطینی جوانوں نے ہفتے کے روز ایک اور احتجاجی مظاہرے کی کال دی ہے۔
بتایا جاتا ہے کہ شیخ جراح محلے کی حغاظت کے مقصد سے علامتی انسانی زنجیر بنانے کے لئے دیکر علاقوں اور مقامات سے بھی فلسطینی شہری روانہ ہورہے ہیں