ایران میں ریلوے لائن بچھانے کے منصوبوں پر عمل درآمد کے لئے تہران اور بیجنگ کے درمیان مذاکرات
Mar ۱۱, ۲۰۱۶ ۰۹:۱۵ Asia/Tehran
ایران میں ریلوے لائن بچھانے کے منصوبوں پر عمل درآمد کے لئے تہران اور بیجنگ کے درمیان مذاکرات کا عمل جاری ہے۔
چینی ریلوے شعبے کے ایک عہدیدار وانگ مینگ شو نے بیجنگ میں ایک بیان میں کہا ہے کہ ایران میں ریلوے لائن کے مختلف منصوبوں پر عمل درآمد سے متعلق مفاہمت کی کوشش کی جا رہی ہے اور اس سلسلے میں فریقین کے درمیان گفتگو کا سلسلہ جاری ہے۔ انھوں نے کہا کہ ان منصوبوں میں تیز رفتار ٹرینوں کے لئے ریلوے لائن بچھانا شامل ہے۔
واضح رہے کہ ایران اور چین کے درمیان ریلوے کے شعبوں میں طے پانے والے سمجھوتے کے دائرے میں ریلوے لائن بچھانے کے مختلف منصوبوں پر عمل درآمد سے متعلق فریقین کے درمیان گفتگو کا عمل جاری ہے۔