Mar ۱۳, ۲۰۱۶ ۰۸:۲۴ Asia/Tehran
  • پاکستان کی معاشی حالت کے بارے میں اس ملک کے صوبے پنجاب کے وزیر اعلی کا بیان

پاکستان کے صوبے پنجاب کے وزیر اعلی شہباز شریف نے کہا ہے کہ ان کے ملک کی معاشی حالت میں بہتری آئی ہے۔

پاکستانی ذرائع کے حوالے سے موصولہ رپورٹ کے مطابق شہباز شریف نے پاکستان کے اقتصادی حالات میں بہتری کا دعوی کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک کی معاشی حالت میں سدھار آنے کا عمل درست راہ پر گامزن ہے۔

پاکستان کے صوبے پنجاب کے وزیر اعلی نے کہا کہ اقتصادی منصوبوں پر بہت سوجھ بوجھ کے ساتھ عمل کیا جا رہا ہے جس کے بہتر نتائج برآمد ہو رہے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ پاکستان میں گذشتہ دو برسوں کے مقابلے میں کافی استحکام آیا ہے۔

ٹیگس