Mar ۱۶, ۲۰۱۶ ۱۹:۵۸ Asia/Tehran
  • ایران اور یونان کے درمیان خام تیل کی فروخت کا معاہدہ

ایران کی نیشنل آئل کمپنی اور یونان کی ہیلنک پیٹرولیم نے خام تیل کی فروخت کے معاہدے پر دستخط کئے ہیں۔

وزارت پیٹرولیم کے ذرائع کے مطابق اس معاہدے کے تحت ایران رواں ماہ کے اختتام تک خام تیل کی پہلی کھیپ یونان کے لیے روانہ کرے گا۔

یونان کی ہیلنک پیٹرولیم ایرانی تیل کی روائتی خریدار اور یونان کی سب بڑی تیل صاف کرنے والی کمپنی شمار ہوتی ہے۔

ایران کی نیشنل آئل کمپنی اس سے پہلے روس لوک اویل ، فرانس کی ٹوٹل اور اسپین کے سپسا کمپنیوں کے ساتھ بھی خام تیل کی فروخت کے معاہدے کرچکی ہے۔

ایران کی وزارت پیٹرولیم کے ایک اعلی عہدیدار امیر حسین زمانی نیا نے بتایا ہے کہ اس معاہدے کے تحت یونان کی ہیلنک کمپنی اپنے ذمے ایران کے بقایاجات بھی ادا کرے گی۔

ٹیگس