ایران کے تیل اور گیس کی برآمدات میں اضافہ
ایران کے تیل اور گیس کی برآمدات میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔
ایران کے وزیر پیٹرولیئم بیژن نامدار زنگنہ نے اتوار کو شانا خبر رساں ایجنسی سے گفتگو میں کہا ہے کہ تیل اور مائع گیس کی برآمدات بڑھ کر بیس لاکھ بیرل یومیہ سے تجاوز کر چکی ہیں۔
قابل ذکر ہے کہ ایران نے اعلان کر رکھا ہے کہ وہ اپنے تیل کی پیداوار کی سطح چالیس لاکھ بیرل یومیہ تک پہنچانا چاہتا ہے۔
وزیر پیٹرولیئم بیژن نامدار زنگنہ نے کہا کہ جنوبی پارس گیس فیلڈ اور ستارہ خلیج فارس ریفائنری کے پروجکٹوں کی تکمیل نیز تیل اور گیس کی فروخت کے نئے معاہدے اکیس مارچ سے شروع ہونے والے نئے ہجری شمسی سال میں ان کی وزارت کی ترجیحات میں شامل ہیں۔
انھوں نے اسی کے ساتھ پیٹروکیمیکل پروجکٹوں کی تکمیل کو بھی پیٹرولیئم کی وزارت کی ترجیحات میں شمار کیا۔
انھوں نے کہا کہ پیٹروکیمیکل مصنوعات کی پیداوار میں اضافہ بھی ہماری ترجیحات میں شامل ہے۔