Apr ۰۵, ۲۰۱۶ ۲۱:۳۲ Asia/Tehran
  • ایران: تیل کی پیداوار میں اضافہ

ایران کے وزیر پٹرولیم بیژن نامدار زنگنے نے ملکی تیل کی پیداوار میں عنقریب اضافے کا اعلان کیا ہے۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر پٹرولیم بیژن نامدار زنگنے نے منگل کو اپنے بیان میں کہا ہے کہ ایران اپنی تیل کی پیداوار میں اضافہ کر رہا ہے اور رواں سال کے اختتام تک ایران میں خام تیل کی پیداوار چار ملین بیرل یومیہ تک پہنچ جائے گی۔

ایران کے وزیر پٹرولیم کا کہنا تھا کہ اس وقت ایران کے خام تیل کی پیداوار دو ملین بیرل یومیہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایران میں گیس کی پیداوار میں بھی اضافہ کیا جائے گا اور رواں سال کے دوران ساؤتھ پارس گیس فیلڈ میں چھے نئے فیز اپنا کام شروع کر دیں گے۔

ایران کے وزیر پٹرولیم کا کہنا تھا کہ رواں سال کے دوران ملک کے اندر پیٹروکیمیکل کے بعض بڑے کارخانے اپنی پیداوار شروع کر دیں گے۔

ٹیگس