Apr ۲۹, ۲۰۱۶ ۱۲:۱۵ Asia/Tehran
  • برطانوی بینکوں کی جانب سے ایران پر عائد پابندیوں کے خاتمے کا جائزہ لینے کے لیے ایک کمیٹی قائم

برطانوی بینکوں کی یونین نے تہران کے ساتھ بینکنگ تعلقات کو بحال کرنے کی غرض سے ایران کے خلاف بین الاقوامی پابندیوں کے خاتمے کے نتائج کا جائزہ لینے کے لیے ایک کمیٹی قائم کرنے سے اتفاق کیا ہے۔

اسکائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق یہ کمیٹی قائم کرنے کی درخواست اس وقت پیش کی گئی کہ جب برطانوی حکومت نے اپنے ملک کے بینکوں کو ایران کے ساتھ اپنے مالی رابطوں کو فروغ دینے کی ہدایت کی۔

یہ کمیٹی ایک ایسے وقت میں تشکیل دی گئی ہے کہ جب برطانیہ کے وزیر تجارت ساجد جاوید آئندہ ماہ ایک تجارتی وفد کے ہمراہ ایران کا دورہ کرنے والے ہیں۔

اسکائی نیوز نے اسی طرح ایران بھیجے جانے والے برطانوی وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون کے تجارت کے شعبے میں خصوصی ایلچی لارڈ لامونٹ کے حوالے سے لکھا ہے کہ برطانیہ کو ایران پر عائد پابندیوں اور اس کے ساتھ قانونی تجارت میں حائل رکاوٹوں کی وجہ سے پابندیوں کے دور میں فرانس، جرمنی اور اٹلی سے زیادہ نقصان اٹھانا پڑا ہے۔

واضح رہے کہ برطانوی وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون نے مارچ کے مہینے میں بارکلیز بینک کے نام ایک سخت خط میں اس بینک کی جانب سے ایران کے ساتھ تجارت کے راستے میں رکاوٹیں ڈالنے پر شدید تنقید کی تھی۔

ٹیگس