Jun ۰۹, ۲۰۱۶ ۲۰:۲۵ Asia/Tehran
  • ایرانی بندرگاہوں پر یورپی ملکوں کے آئل ٹینکروں کی صفیں

ایرانی بندرگاہوں پر یورپی ملکوں کے آئل ٹینکروں کی صفیں لگ گئی ہیں۔

یورپی آئل کمپنیوں اور ایرانی نیشنل آ‏ئل کمپنی، خصوصا ایرانی پورٹس کے درمیان تعاون میں خاصا اضافہ ہوگیا ہے۔ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق یورپی ملکوں کے بیس سوپر آئل ٹینکر, ایرانی جیٹیوں پر یورپی منڈیوں کے لئے تیل بھرنے میں مشغول ہیں۔

اقتصادی امور کے ماہرین کا کہنا ہے یہ امر ایران کے خام تیل کی برامدات میں اضافے میں موثر واقع ہوسکتا ہے۔ اس رپورٹ کے مطابق آ‏‏ئل جیٹیوں، بندرگاہوں اور جہاز رانی سے متعلق جاری ہونے والے اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ گزشتہ دوہفتوں کے دوران ایرانی جزیرہ خارک اور ماہ شہر بندرگاہ کے ساحلوں پر لنگرانداز ڈھائی کروڑ بیرل ہلکے اور بھاری تیل کی گنجائش رکھنے والے کم از کم اکیس آئل ٹینکروں نے خام تیل یا فرنس آئل لوڈ کیا ہے یا لوڈ کرنے میں مصروف ہیں۔

ایرانین نیشنل آئل کمپنی کے مینیجنگ ڈا‏ئریکٹر علی اکبر صفائی نے حال ہی میں یورپی کمپنیوں کی جانب سے ایرانی آئل ٹینکروں کو کرائے پر لئے جانے کی خبر دی تھی۔

 

ٹیگس