Jun ۱۳, ۲۰۱۶ ۲۱:۱۸ Asia/Tehran
  • چین پاکستان تیل پائپ لائن کی تعمیر کا منصوبہ

چین، پاکستان کی بندرگاہ گوادر سے شمال مغربی صوبے سین کیانگ تک تیل پائپ لائن پچھانے کے عظیم منصوبے پر عملدرآمد کرے گا۔

تیل کی عظیم پائپ لائن کی تعمیر کے منصوبے پر دو ہزار سترہ میں کام شروع ہوگا اور دوہزار اکیس تک مکمل کرلیا جائے گا۔ اس پائپ لائن کے ذریعے ایک ملین بیرل تیل یومیہ منتقل کیا جا سکے گا۔

رپورٹ کے مطابق تیل پائپ لائن کا یہ منصوبہ شاہرائے ریشم کے احیا کے عظیم چینی منصوبے کا حصہ ہے۔ کیونکہ اس کا روٹ تاریخی شاہراہ ریشم کے ساتھ ساتھ چلتا ہوا چین تک پہنچے گا۔

اس رپورٹ کے مطابق پاکستانی فوج کا ذیلی ادارہ فرنیٹیئر ورکس آرگنائیزیشن چینی سرمائے سے مذکورہ تیل پائپ لائن بچھانے کا کام کرے گا۔ اس پائپ لائن کی لمبائی تقریبا تین ہزار کلومیٹر ہوگی۔ پاکستان کی بندرگاہ گوادر، اس ملک کے جنوب مغربی علاقے میں ایران کی سرحد اور خلیج فارس کے قریب واقع ہے۔

ٹیگس