Jun ۱۶, ۲۰۱۶ ۱۸:۳۵ Asia/Tehran
  • کینیڈا مشرق وسطی کو سب سے زیادہ ہتھیار فروخت کرنے والا دوسرا بڑا ملک

تازہ اطلاعات کے مطابق کینیڈا امریکا کے بعد مشرق وسطی کو سب سے زیادہ ہتھیار برآمد کرنے والا ملک ہے۔

پریس ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ہفت روزہ میگزین جینز ڈیفنس نے اپنی گزشتہ رپورٹ میں کینیڈا کو مشرق وسطی کو ہتھیار برآمد کرنے والے ممالک میں چھٹے نمبر پر رکھا تھا لیکن اس میگزین نے اپنی نئی رپورٹ میں اعلان کیا ہے کہ کینیڈا نے سال دو ہزار پندرہ میں دو اعشاریہ سات ارب ڈالر کے ہتھیار فروخت کرکے برطانیہ، فرانس، جرمنی اور روس کو پیچھے چھوڑ دیا ہے اور اس ملک نے دوسرا مقام حاصل کر لیا ہے۔

جینز ڈیفنس کی رپورٹ کے مطابق امریکا مشرق وسطی کو سب سے زیادہ ہتھیار برآمد کرنے والا ملک ہے۔ اس رپورٹ کے مطابق مشرق وسطی دنیا میں سب سے زیادہ ہتھیار درآمد کرنے والے علاقے میں تبدیل ہو گیا ہے اور سعودی عرب سب سے زیادہ غیر ملکی ہتھیار خریدنے والا ملک ہے۔

جینز ڈیفینس کے ایک تجزیہ نگار بن مورس نے کہا کہ سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے ذریعہ درآمد کئے گئے ہتھیاروں کی مالیت مجموعی طور پر مغربی یورپ کے ممالک کی دفاعی درآمدات سے بھی زیادہ ہے۔

قابل ذکر ہے کہ کینیڈا دو ہزار تیرہ اور چودہ میں دنیا میں ہتھیار برآمد کرنے والے ممالک میں دسویں نمبر پر تھا۔

ٹیگس