صیہونی حکومت کی وزارت جنگ نے بتایا ہے کہ امریکہ ، تل ابیب کو علاقے میں جنگ کی آگ بھڑکائے رکھنے کے لئے آٹھ اعشاریہ سات ارب ڈالر مالی مدد دے گا
انسانی حقوق کے عالمی ادارے نے صہیونی حکومت کو ہتھیاروں کی فروخت پر پابندی عائد کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر امریکی مظاہرین نے جنگ مخالف مظاہرے کئے اور لبنان پر اسرائیل کے حملے فورا بند کرنے کا مطالبہ کیا۔
سابق آئی ایف ایس افسران سمیت سماجی کارکنوں کے ایک گروپ نے ہندوستان سے اسرائیل کو ہتھیاروں کی سپلائی روکنے کا مطالبہ کرتے ہوئے سپریم کورٹ سے رجوع کیا ہے۔
مقبوضہ فلسطین کی غاصب صیہونی حکومت کی وزارت جنگ نے اعلان کیا ہے کہ تل ابیب کے لئے واشنگٹن کی فوجی امداد کی پانچ سو ویں پرواز پہنچ گئی ہے۔
امریکہ صہیونی حکومت کو ہتھیار خریدنے کے لئے 3 ارب 500 ملین ڈالر کی امداد دے گا۔
پچھتر امریکی اداروں نے صیہونی حکومت کو مسلح کرنے کے اقدام پر فوری پابندی لگانے کا مطالبہ کیا ہے۔
امریکی ایوان نمائندگان نے صیہونی حکومت کو مزید ہتھیاروں کی ترسیل کی ایک اور قرارداد کو منظوری دے دی ہے۔
روس نے امریکا کو خبردار کیا ہے کہ یوکرین کے لئے اس کی فوجی امداد جنگ کے نتائج کو تبدیل نہیں کرسکتی۔
برطانوی وزیراعظم نے بین الاقوامی خطرات بڑھنے اور دنیا کے سرد جنگ سے زیادہ خطرناک ہو جانے کا دعوی کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ وہ اپنے ملک کے دفاعی بجٹ میں پچھتر ارب پونڈ کا اضافہ کر رہے ہيں۔