ایران جنوب مشرقی یورپ میں آئل ریفائنری حب قائم کرے گا
Jul ۰۶, ۲۰۱۶ ۲۱:۲۰ Asia/Tehran
اسلامی جہموریہ ایران جنوب مشرقی یورپ میں آئل ریفائنری حب قائم کرے گا۔
بلغاریہ میں ایران کے سفیر عبداللہ نوروزی نے کہا کہ ایرانی سرمایہ کار، بلغاریہ میں ایک بڑی آئل ریفائنری کے قیام پر غور کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تکمیل کی صورت میں یہ ریفائنری، جنوب مشرقی یورپ میں ایران کے آئل ریفائننگ حب میں تبدیل ہو جائے گی۔
ایران کے سفیر نے کہا کہ بلغاریہ کو تیل اور گیس کی برآمدات کے معاملے پر بھی غور کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایران میں گیس کا نیٹ ورک ایک ترقی یافتہ نیٹ ورک ہے اور ہماری گیس کی پائپ لائن، ترکی کی سرحد تک پنچ چکی ہے لہذا ایران اور بلغاریہ کے درمیان تعاون کی لازمی دستاویزات کی تیاری اور معاہدوں پر دستخط کی ضرورت ہے۔
اس رپورٹ کے مطابق ایران کی ایکسپورٹ کوالٹی گیس کا معیار روس سے یورپ بھیجی جانے والی گیس کے مقابلے میں زیادہ بہتر ہے۔