ایران اور فرانس کی مشترکہ کار ساز کمپنی کا قیام
Jul ۲۱, ۲۰۱۶ ۲۱:۲۲ Asia/Tehran
ایران کی کار ساز کمپنی سایپا اور فرانس کی سیٹروئن نے مشترکہ کمپنی کے قیام کے معاہدے پر دستخط کر دیئے ہیں۔
مشترکہ کمپنی کے قیام کے معاہدے پر دستخط کے موقع پر ایران کے وزیر تجارت محمد رضا نعمت زادہ بھی موجود تھے۔ اس معاہدے پر سایپا گروپ کے مینیجنگ ڈائریکٹر مہدی جمالی، بورڈ آف ڈائریکٹر کے رکن سید محمد علی سید ابریشمی اور سیٹروئن کے بورڈ آف ڈائریکٹر کے روین جین کرسٹوفراور سیٹرون گروپ کے سیکریٹری اولیور برگیس نے دستخط کیے۔
اس معاہدے کے تحت ایرانی اور فرانسیسی کمپنی کے درمیان پچاس پچاس فیصد کی شراکت ہوگی۔ مشترکہ کمپنی کے چھے رکنی بورڈ آف ڈائریکٹرز میں ایران اور فرانسیسی کمپنیوں کے تین تین افراد شامل ہوں گے۔