اوپیک نے تیل کی پیداوار میں کمی کر دی
Sep ۲۹, ۲۰۱۶ ۰۸:۴۳ Asia/Tehran
تیل برآمد کرنے والے ممالک کی تنظیم اوپیک نے اپنی تیل کی یومیہ پیداوار تینتیس اعشاریہ دو چار ملین بیرل سے کم کر کے بتیس اعشاریہ پانچ ملین بیرل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
موصولہ رپورٹ کے مطابق اوپیک کے ذرائع کا کہنا ہے کہ اوپیک کے رکن ممالک نے بدھ کے روز ہونے والے اجلاس میں کہ جو الجزائر میں توانائی کی عالمی کونسل کے اجلاس کے موقع پر منعقد ہوا، تیل کی یومیہ پیداوار میں کمی کی منظوری دی۔
ذرائع نے مزید کہا کہ اوپیک کے رکن ممالک کے کوٹے کے بارے میں فیصلہ نومبر میں ہونے والے اجلاس میں کیا جائے گا۔
اوپیک کے تیل کی پیداوار میں کمی کے فیصلے کے بعد تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہو گیا ہے۔