ایران اور جرمنی کے درمیان ٹرانسپورٹ کے شعبے میں تعاون کے متعدد سمجھوتے پر دستخط
ایران اور جرمنی کے ٹرانسپورٹ کے وزراء نے دونوں ملکوں کے ہوائی سمندری اور زمینی ٹرانسپورٹ کے شعبے میں تعاون کے متعدد سمجھوتوں پر دستخط کئے ہیں
ہمارے نمائندے نے خبردی ہے کہ ایران کے ٹرانسپورٹ کے وزیرعباس آخوندی نے جرمنی کے ٹرانسپورٹ کے وزیر ڈوبرینٹ کے ساتھ متعدد سجھوتے پر دستخط کرنے کے بعد ایک مشترکہ پریس کانفرنس میں کہا کہ جرمنی یورپ میں ایران کا بڑا تجارتی شریک رہا ہے اور صنعتی شعبے میں ایران کے ساتھ اس کے تاریخی تعلقات رہے ہیں - ایران کے ٹرانسپورٹ کے وزیر نے کہا کہ جرمنی کی زائمنس کمپنی کے ساتھ ریل کے پچاس ڈیزل انجن بنانے کا معاہدہ ہوا ہے جبکہ سات سو الیکٹریک ریلوے انجن بنانے کا بھی معاہدہ ایران اور جرمن کمپنیوں کے مابین طے پا گیا ہے - انہوں نے کہا کہ جرمن کمپنیاں ایران کے تبریز اہواز اور چابہار کے بھی ہوائی اڈوں پر سرمایہ کاری کریں گی اوراس کے لئے مشترکہ ورکنگ ٹیم تشکیل دی جائے گی - جرمنی کے ٹرانسپورٹ کے وزیرنے بھی کہا کہ ان کا ملک ٹرانسپورٹ کے سبھی شعبوں میں ایران کے ساتھ تعاون اور اپنے تجربات تہران کو منتقل کرنے کو تیار ہے -