Apr ۲۴, ۲۰۱۷ ۲۰:۱۰ Asia/Tehran
  • پاکستان کے اسپیکر کا ایران کے ایوان صنعت و تجارت اور معدنیات و زراعت کا دورہ

ایران کے ایوان صنعت وتجارت اور معدنیات و زراعت کے صدرنے پاکستان کے ساتھ تجارت میں پائی جانےوالی رکاوٹوں کو دور کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

ایران کے ایوان صنعت وتجارت اور معدنیات و زراعت کے صدر علام حسین شافعی نے پاکستان کے اسپیکر ایاز صادق کے ساتھ ایک ملاقات میں دونوں ملکوں کے درمیان براہ راست بینکاری اور مالیاتی رابطوں، ویزے کی فراہمی کو آسان بنانے اور ترجیجی ٹریڈ ٹیرف میں کمی پر زور دیا۔غلام حسین شافعی کا کہنا تھا کہ ایران اور پاکستان کے درمیان اقتصادی میدان میں تعاون کی بے پناہ گنجائش موجود ہے جس سے فائدہ اٹھا کر دونوں ممالک باہمی اقتصادی لین دین کو فروغ دے سکتے ہیں۔ترجیحی ٹریڈ ٹیرف کی جانب اشارہ کرتے ہوئے ایران کے ایوان صنعت و تجارت کے صدر نے کہا کہ، دونوں ممالک کو توانائی، زراعت، ٹرانسپورٹیشن، ٹیکسٹائل، غذائی اشیا، کیمیکل نیز معدنیات کے شعبوں میں باہمی تعاون پر خاص توجہ دینا چاہیے۔انہوں نے ایران پاکستان کے مشترکہ ایوان تجارت کے قیام کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے امید ظاہر کی کہ حکومت پاکستان باہمی اقتصادی تعلقات کے فروغ میں اپنا کردار ادا کرے گی۔پاکستان کے اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے بھی اس موقع پر پاکستان اور ایران کی معیشت کو ایک دوسرے کے لیے معاون قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان، ایران کی چین تک رسائی کا دروازہ ہے اور ایران پاکستان کے ذریعے نہ صرف چین بلکہ وسطی ایشیا سے بھی منسلک ہوسکتا ہے۔

ٹیگس