توانائی سے متعلق ایران، ہندوستان اور عمان کا سہ فریقی اجلاس
Sep ۲۵, ۲۰۱۷ ۱۳:۳۷ Asia/Tehran
ایران، ہندوستان اور عمان کے وزرائے خارجہ نے نیویارک میں اپنی سہ فریقی ملاقات میں خاص طور سے توانائی کے شعبے میں تعاون کی توسیع کے طریقوں کا جائزہ لیا۔
ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف، ہندوستان کی وزیر خارجہ سشما سوراج اور عمان کے وزیر خارجہ یوسف بن علوی نے نیویارک میں ہونے والی اپنی سہ فریقی ملاقات میں مختلف شعبوں میں تعلقات اور تعاون کو فروغ دیئے جانے کی ضرورت پر زور دیا۔
تینوں ملکوں کے وزرائے خارجہ نے اس ملاقات میں خاص طور سے توانائی کے شعبے میں تعاون کی توسیع کے طریقوں کا جائزہ لیا۔