Dec ۳۱, ۲۰۱۷ ۲۰:۰۱ Asia/Tehran
  • غیر پٹرولیم ایرانی مصنوعات کی برآمدات میں اضافہ

ایران کے کسٹم کے محکمے نے خبردی ہے کہ ایران کی غیر پٹرولیم اشیا اور مصنوعات کی برآمدات میں گذشتہ نو مہینے میں قابل ذکر حدتک اضافہ ہوا ہے۔

ایران کے کسٹم کے محکمے کے مطابق گذشتہ نو مہینے کے دوران ایران کی غیر پٹرولیم اشیا اور مصنوعات کی برآمدات اکتیس ارب چھے سو چالیس ملین ڈالرتک پہنچ گئی ہے۔
ایران کے کسٹم کے محکمے نے گذشتہ نو مہینے میں غیر پٹرولیم ایرانی اشیا کی برآمدات میں اضافے کا ذکرکرتے ہوئے کہا کہ اس عرصے میں چین کے لئے گذشتہ برس کے مقابلے میں ایرانی اشیا اور مصنوعات کی برآمدات میں تقریبا تیرہ فیصد اضافہ ہواہے جبکہ عراقی منڈیوں میں بھی ایرانی اشیا کی برآمدات میں بھی اضافہ ہوا ہے۔
ایران کے کسٹم کے محکمے کے مطابق گذشتہ نو مہینے کے اندر جنوبی کوریا کے لئے بھی غیر پٹرولیم ایرانی مصنوعات کی برآمدات میں انتیس فیصد سے زیادہ اضافہ ہوا اور افغانستان کے لئے بھی برآمداتی شرح میں اضافہ ہوا ہے۔
گذشتہ نو مہینے میں جو ایرانی مصنوعات سب سے زیادہ برآمدکی گئی ہیں ان میں پروپین اور میتھانول گیس سب سے زیادہ شامل رہی ہے۔
ایرانی مصنوعات کے سب سے زیادہ خریدار ممالک میں چین ، عراق ، متحدہ عرب امارات، جنوبی کوریا اور افغانستان شامل ہیں،
ایران کے کسٹم کے محکمے کا کہنا ہے کہ گذشتہ نو مہینے کے دوران ایران نے بھی سینتیس ارب ڈالر کی مالیت سے زیادہ مختلف اشیا اور سامان درآمد کئے ہیں۔

ٹیگس