میانوالی عیسی خیل کنڈل پٹرولنگ پوسٹ پر حملے کے نتیجے میں دو دہشت گرد ہلاک جبکہ ایک اہلکار جاں بحق ہوگیا۔
مالی،نائیجر اور بورکینا فاسو نے مسلح بغاوتوں اور بیرونی خطرات سے مقابلے کےلئے مشترکہ فوجی اتحاد کے ایک معاہدے پر دستخط کر دئیے ہیں۔
افغانستان میں طالبان گروہ نے صوبے خوست کے ہوائی اڈے میں واقع غیر ملکی فوجی ٹھکانے کو لگاتار دوسری رات بھی اپنے میزائل حملے کا نشانہ بنایا ہے۔
ایران کی وزارت خارجہ نے قطر میں افغانستان کی حکومت اور طالبان گروہ کے درمیان شروع ہونے والے مذاکرات کا خیرمقدم کرتے ہوئے افغانستان میں جاری بحران و بدامنی کی وجہ بیرونی افواج کی موجودگی قرار دیا ہے۔
ایران میں صنعتی شعبوں میں سرمایہ کاری میں 23 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔
ایران کے کسٹم کے محکمے نے خبردی ہے کہ ایران کی غیر پٹرولیم اشیا اور مصنوعات کی برآمدات میں گذشتہ نو مہینے میں قابل ذکر حدتک اضافہ ہوا ہے۔
لبنان کے وزیرخارجہ نے کہا ہے کہ ان کا ملک ہر طرح کی غیر ملکی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کی توانائی رکھتا ہے۔
گزشتہ سال کے دوران ایرانی معیشت میں سیاحت سے حاصل ہونے والی آمدنی چھے فی صد رہی ہے۔