ہندوستان کیلئے ایرانی تیل برآمدات میں اضافہ
Jan ۱۷, ۲۰۱۸ ۱۲:۱۴ Asia/Tehran
ایران اور ہندوستان کے مابین اقتصادی اور تجارتی تعاون میں قابل قدر اضافہ ہوا ہے۔
ہندوستان نے گزشتہ سال دسمبر میں اسلامی جمہوریہ ایران سے تیل کی خریداری میں قابل قدر اضافہ کیا ہے جو گزشتہ 9 مہینوں کے مقابلے میں زیادہ ہے.
ہندوستانی حکام کے مطابق، ہندوستان نے گزشتہ دسمبر میں ایران سے خریدے گئے تیل کی سب بڑی کھیپ وصول کی.
ہندوستانی حکام نے کہا کہ دسمبر میں ایران سے ہندوستان کو روزانہ 550 ہزار بیرل تیل برآمد کی گئی جس میں گزشتہ سال کے مقابلے میں 78 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا ہے جو گزشتہ مارچ سے اب تک ہندوستان کو ایرانی تیل کی سب سے بڑی برآمدات ہے.