Apr ۲۶, ۲۰۱۸ ۱۲:۳۲ Asia/Tehran
  • ایران نے روس سے 40 سوخوئی جٹ طیارے خرید لئے

اسلامی جمہوریہ ایران کی دو اہم ہوائی کمپنیوں 'آسمان اور ایئرٹور' نے روس سے 40 مسافر بردار سوخوئی سپر جٹ طیارے خریدنے کے معاہدے پر دستخط کئے ہیں.

تفصیلات کے مطابق، ایرانی کمپنی آسمان اور ایران ایئرٹور اور روس کی سوخوئی کمپنی کے سربراہوں نے نائب روسی وزیر صنعت و تجارت 'اولگ ایوگینی وچ بوچاروف' کی موجودگی میں اس معاہدے پر دسخط کئے۔

دونوں ممالک نے ترکی کے شہر انطالیہ میں جاری 2018 یورشیا ایئرشو فیسٹیول کے موقع پر اس معاہدے پر دستخط کئے.انطالیہ ایئرشو میں اسلامی جمہوریہ ایران سمیت دنیا کے 55 ممالک کی 300 کمپنیوں نے ہوابازی سے متعلق جدیدترین ٹیکنالوجی، ساز و سامان اور سائنسی کامیابیوں کو نمائش کے لئے پیش کیا ہے۔

اس موقع پر ایران کی آسمان کمپنی نے سوخوئی سوپر جٹ کے جدیدترین ماڈل کے 20 طیارے خریدے ۔ ایران ایئرٹور کمپنی کے مالک اور ڈائریکٹر نے بھی روسی کمپنی کے ساتھ 20 طیاروں کی خریداری کے معاہدے پر دستخط کئے۔

ٹیگس