Aug ۲۹, ۲۰۱۸ ۱۱:۴۴ Asia/Tehran
  • ایران کی گیس پیداوار دوگنی

ایران کے توانائی زون جنوبی پارس سے گیس کی پیداوار دوگنی ہوگئی ہے۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے توانائی زون جنوبی پارس، جو دنیا کی سب سے بڑی گیس فیلڈ مانی جاتی ہے، میں گیس کی پیداوار میں دوگنا اضافہ ہوگیا ہے.

تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق، گزشتہ پانچ سال کے مقابلے میں اس وقت جنوبی پارس سے گیس کی پیداوار دوگنی ہوگئی ہے.

جنوبی 2013 میں پارس گیس فیلڈ کی پیداور کی گنجائش 282 مکعب میٹر یومیہ تھی جبکہ روان سال اس کی گنجائش روزانہ 570 ملین میٹر کیوبک گیس تک پہنچ گئی ہے.

ایرانی وزارت تیل کے فیصلے کے تحت 2013 میں اس گیس فیلڈ کے پانچ فیزوں(12، 15، 16، 17،18 ) کے ترقیاتی منصوبے پر کام شروع ہوچکا ہے اور اگلے 6 مہینوں تک 12، 14، 22 اور 24 کے فیزوں کا کام آغاز ہو جائے گا.

جنوبی پارس ایک خصوصی اقتصادی علاقہ ہے جو ایران کے جنوب مشرقی صوبے بوشہر اور خلیج فارس کے قریب واقع ہے اور دنیا کی سب سے بڑی گیس فیلڈ میں شمار ہوتا ہے.

ٹیگس