Oct ۰۳, ۲۰۱۸ ۱۴:۴۸ Asia/Tehran
  • عالمی زرمبادلہ کے ذخائر میں ڈالر کے حصے میں کمی

عالمی مالیاتی فنڈ آئی ایم ایف نے کہا ہے کہ بینکوں کے زرمبادلہ کے ذخائر میں ڈالر کا حصہ پچھلے پانچ سال کی کمترین سطح پر پہنچ گیا ہے۔

بدھ کے روز عالمی مالیاتی فنڈ کی جاری کردہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ رو‎اں سال کی دوسری سہ ماہی کے دوران دنیا بھر کے مرکزی بینکوں کے زرمبادلہ کے ذخائر میں ڈالر کا حصہ باسٹھ فی تک پہنچ گیا ہے جو سن دو ہزار تیرہ کے بعد سے سب سے نچلی سطح پر ہے۔
اس رپورٹ میں آیا ہے کہ چینی کرنسی یوان نے زرمبادلہ کی عالمی منڈی میں اپنی پوزیشن مستحکم کی ہے اور رواں سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران یوان کے ذریعے لین دین میں ایک اعشاریہ آٹھ چار فی صد کا اضافہ ہوا ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ دنیا بھر کے مرکزی بینکوں میں رواں سال کی دوسری سہ ماہی کے دوران یوان کے ذخائر کی مالیت ایک سو ترانوے ارب چالیس کروڑ ڈالر کے برابر تھی۔
توقع کی جا رہی ہے کہ موجودہ صورت حال کے جاری رہنے کی صورت میں عالمی سطح پر تجارتی لین دین میں امریکی ڈالر کے استعمال میں مزید کمی واقع ہو گی۔
امریکی صدر کی تجارتی پالیسیوں اور عالمی معاہدے سے علیحدگی کی پالیسی کو ڈالر کی عالمی پوزیشن میں کمی کی اہم وجہ قرار دیا جا رہا ہے۔

 

ٹیگس