Jan ۱۶, ۲۰۲۶ ۱۳:۵۳ Asia/Tehran
  • غاصب صیہونی حکومت کے ذریعہ 1244 بار جنگ بندی کی خلاف ورزی

غزہ پٹی کے سرکاری پریس آفس نے غاصب صیہونی حکومت کے ذریعہ جنگ بندی کی 1244 بار خلاف ورزی کئے جانے کی خبر دی ہے۔

سحرنیوز/عالم اسلام: غزہ پٹی کے سرکاری پریس آفس کے حوالے سے ارنا کی رپورٹ کے مطابق جنگ بندی کے پہلے مرحلے میں غاصب صیہونی حکومت کے حملوں میں غزہ سے تعلق رکھنے والے 449 افراد شہید ہوئے۔

 

اس رپورٹ کے مطابق جنگ بندی کے پہلے مرحلے میں صیہونی حکومت کی خلاف ورزی کی وجہ سے پانچ لاکھ سے زیادہ فلسطینی سڑکوں پر زندگی بسر کررہے ہیں اور ان کے پاس سر چھپانے کے لئے کوئی وسیلہ نہیں ہے۔

ہمیں فالو کریں:  

Follow us: FacebookXinstagram, tiktok  whatsapp channel

غزہ پٹی میں امریکی حمایت و مدد سے صیہونی حکومت کی وحشیانہ جارحیت فلسطینیوں کی نسل کشی کے علاوہ وسیع پیمانے پر تباہی اور 90 فی صد بنیادی تنصیبات کی نابودی کا بھی سبب بنی ہے۔ اقوام متحدہ نے علاقے کی تعمیر نو کے لئے تقریبا 70 ارب ڈالر کا تخمینہ لگایا ہے۔

 

ٹیگس