ہندوستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان دوطرفہ تجارت کو دو سو ارب ڈالر تک پہنچانے کا ہدف مقرر
ہندوستان اور متحدہ عرب امارات نے دوطرفہ تجارت کو سال دوہزار بتیس تک دو سو ارب ڈالر تک پہنچانے کا ہدف مقرر کیا ہے۔
سحرنیوز/ہندوستان: ہندوستان اور متحدہ عرب امارات (یو اے ای) نے اسٹریٹجک دفاعی شراکت داری سے متعلق فریم ورک کو حتمی شکل دینے اور خلائی شعبے میں مشترکہ اقدامات کے بارے میں مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کیے ہیں۔
دونوں ممالک نے گجرات کے دھولیرا میں ایک خصوصی سرمایہ کاری زون کی ترقی میں متحدہ عرب امارات کی شمولیت سے متعلق مفاہمتی یادداشت پر بھی دستخط کیے ہیں جبکہ یو اے ای کی جانب سے پانچ لاکھ ٹن ایل این جی کی طویل مدتی فراہمی کے معاہدے پر بھی دستخط کیے گئے ہیں۔
دونوں ممالک نے دو طرفہ تجارت کو سال دوہزار بتیس تک دوگنا کرکے دوسوارب ڈالر تک پہنچانے کا ہدف بھی مقرر کیا ہے۔ متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان کے ساتھ ہندوستان کے وزیر اعظم نریندر مودی کی بات چیت کے بعد ہندوستان کے خارجہ سیکریٹری وکرم مسری نے ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ ان تمام معاہدوں پر دونوں رہنماؤں کی موجودگی میں دستخط کیے گئے۔
ہمیں فالو کریں:
Follow us: Facebook, X, instagram, tiktok whatsapp channel
وکرم مسری نے کہا کہ شیخ النہیان کا تین گھنٹے کا دورہ نہایت بامقصد رہا اور اس نے دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں مستقبل کی سمت متعین کرنے کی راہ ہموار کی ہے۔