Mar ۱۸, ۲۰۱۹ ۰۹:۴۵ Asia/Tehran
  • جنوبی پارس گیس فیلڈ سے گیس کی دریافت 750 ملین کیوبک میٹر تک : ایران

ایرانی وزیر تیل نے کہا کہ 2008 سے 2012 تک جنوبی گیس فیلڈ کے ( 6، 7، 8، 9، 10) فیزوں سے گیس کی پیداواری کا آغاز کیا گیا۔

ایران کےوزیر تیل بیژن نامدار زنگنہ نے جنوبی صوبے بوشہر میں پارس گیس فیلڈ کے 13، 22 اور 24 فیزوں کی افتتاحی تقریب میں کہا کہ آئندہ سال کے ابتدائی 6 مہینوں میں ملک کے جنوبی پارس گیس فیلڈ سے گیس کی دریافت 750 ملین کیوبک میٹر گیس تک پہنچ جائے گی۔

بیژن نامدار زنگنہ نے کہا کہ 2000‏‎‎ء میں جنوبی پارس گیس فیلڈ کے فروغ کے سب سے پہلے معاہدے پر دستخط کیے گیے اور 2008ء میں جنوبی پارس گیس فیلڈ کے فیز ایک سے پانج تک گیس کی پیداواری کا آغاز کیا گیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ 2009 کے اخری مہینوں میں جنوبی پارس گیس فیلڈ کے فیز 12 کا افتتاح کیا گیا اور2010 میں بھی 15 اور 16 کے فیزوں کا افتتاح کیا گیا۔

بیژن نامدار زنگنہ نے کہا کہ 2012 میں جنوبی پارس گیس فیلڈ کے 6 فیزوں سے گیس کی پیداواری کا آغاز کیا گیا اور آج بھی اس کے 4 فیزوں کا افتتاح کیا گیا، مجموعی طور پر جنوبی پارس گیس فیلڈ کے 15 فیزوں سے گیس کی پیدواری عمل جاری ہے۔

 

ٹیگس